pic
pic

سوال و جواب

اپنا سوال پوچھیں
ماں باپ کی اجاز ت کے بغیر فرزند کا سفر
تاریخ 18 December 2017 & ٹائم 21:59

میں ایک جوان ہوں دو مہینہ پہلے میں مشہد مقدس زیارت کے لئے گیا تھا، اور ابھی معلوم ہوا کہ اس وقت میرے والد گرامی میرے راضی نہیں تھا ،سفر کا خرچہ خود میرے ذمہ تھا کسی سے نہیں لیا تھا ، سفر پر جانے سے پہلے میں نے والدین سے خدا حافظی کی 'انہوں نے بھی بغیر کسی مشکل کے مجھے خدا حافظی کیا تھا ،یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ میرا ماں باپ کے ساتھ کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہے بلکہ ان کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہا ہوں ،فرمائیں کہ میرے اس سفر کا کیا حکم ہے ؟



اگر آپ کے سفر پر جاتے وقت والدین نے راضینہ ہونے کا اظہار نہیں کیا ہو اور آپ کو خدا حافظی کیا ہو ، تو یہ والدین کے راضیہونے کی دلیل ہے اور آپ کا سفر صحےح ہے ، انشاء اللہ آپ کی زیارت بھی قبول ہے ۔
بہر حال ماںباپ کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنا چاہئے اور ان کاموں سے اجتناب کرناچاہئے جو ان کے آزار اور اذیت کا باعث ہو
.

۴۵۴ قارئين کی تعداد:

مطلوبہ الفاظ: