سید مقاومت؛ سید حسن نصرالله کی شہادت کی مناسبت سے حضرت آیت الله فاضل لنکرانی کا تسلیتی پیغام

14 December 2024

07:37

۳۰

آخرین رویداد ها

بسم الله الرحمن الرحيم

مِنَ المُؤمِنينَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاهَدُوا اللَّهَ عَلَيهِ  فَمِنهُم مَن قَضى نَحبَهُ وَمِنهُم مَن يَنتَظِرُ وَما بَدَّلوا تَبديلًا

سید مقاومت ؛سید حسن نصر  اللہ ( رضوان اللہ عليہ )، حزب اللہ کے عزیز رہبر  کی افتخار آمیز شہادت  ان تمام انسانوں کے لئے جن کا اسلام اور امام حسین (علیه اسلام ) کے عظیم سے تعلق رکھتے ہیں ، اوردنیا کے کافروں اور  اسرائیل کے خبیث اور قاتل  کے مقابلہ میں کھڑے تمام مجاہدوں  کے مقابلہ میں کھڑے ہیں ان سب کے لئے بہت ہی ناگوار اور سب کو دغدار کيے ہیں ۔

اس عظيم شخصیت نے 30 سال سے زیادہ مدت میں  تاريخ اسلام اور لبنان اور فلسطین میں بہت سارے افتخارات اپنے نام کر چکا ہے ، اور اسی راستہ کے لئے اپنی جان کو ہتھلی پر رکھ کر مقابلہ کر رہے تھے ،  دنیا میں کلمۃ اللہ کی  سربلندی کے لئے بے نظير ارادہ کے ساتھ سعی اور کوشش کيے ، اور آج  خدا کی راہ میں  شہادت کی  ان کی آرزو  پوری ہو گئی ۔

اس عظيم شہید کا راستہ جاوید رہے گا ، حزب اللہ کے مجاہدین ، اور راہ جہاد اور مقاومت کے تمام پیرو کاران ایران اور پوری دنیا میں اس راستہ کو پہلے سے زیادہ مستحکم طریقہ سے برقرار رکھیں گے ۔

 

اسرائیل کے غاصب رژیم کو بھی جان لینا چاہئے کہ ایسی بڑی جنایت کو انجام دے کر ہمیشہ کے لئے اپنے آپ کو خطرہ میں ڈالا ہے اور اپنی زوال اور نابودی میں جلدی کیا ہے۔

 

اس شہادت کے سلسلے میں امام زمان (عجل الله تعالی فرجه الشریف) اور مقاومت کے سب سے بڑے فرماندہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مراجع عظام تقلید ( دامت برکاتہم ) اور لبنان کے غیور ملت  کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں ۔

 

اس امید کے ساتھ کہ خداوند متعالی اس شہید اور تمام مقاومتی شہداء کے خون کے انتقام کو اسرائیل کے زوال کے ساتھ لے لے گا ، بحق محمد و آلہ الطاہرین ۔

 

محمد جواد فاضل لنکرانی
۱۴۰۳/۰۷/۰۷

برچسب ها :