پاراچنار پاکستان کے ہولناک دہشتگردی کی مذمت میں حضرت آیت اللہ حاج شیخ محمد جواد فاضل لنکرانی کا بیان
21 December 2024
20:40
۱۶
-
پاراچنار پاکستان کے ہولناک دہشتگردی کی مذمت میں حضرت آیت اللہ حاج شیخ محمد جواد فاضل لنکرانی کا بیان
-
امام حسن عسکری (علیہ السلام) کی ولادت با سعادت مبارک باد۔
-
سید مقاومت؛ سید حسن نصرالله کی شہادت کی مناسبت سے حضرت آیت الله فاضل لنکرانی کا تسلیتی پیغام
-
اربعین سيد الشہداء حضرت امام حسین عليہ السلام کی مناسبت سے تسلیت عرض کرتے ہیں
-
یہ مخلص عالم دین خدمت اور جدوجہد کی علامت تھے اور اپنی پوری عمر کو مختلف ذمہ داریوں کو قبول کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت میں گزاری۔
-
بدعت اور انحرافات کی تشخیص ایک استاد کی ممتاز خصوصیت ہے
بسم الله الرحمن الرحيم
آج درس شروع کرنے سے پہلے میں اس وحشیانہ اور ہولناک جرم پر بیزاری کے اظہار کرنے کو ضروری سمجھتا ہوں جو پاکستان کے شہر پاراچنار میں واقع ہوا اور بہت سے شیعہ مرد و خواتین، بچے اور جوان، بوڑھے شہید ہوئے ، اس ہولناک واقعہ پر بہت ہی افسوس ہوا ۔ پاکستان کے حکومت کےارکان سے ہم گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں ،حکومت عوام کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں، اور اسے حادثہ میں شہید ہونے والوں کے سوگواروں اور خاندانوں کی مصیبت میں ہم برابر کے شریک ہیں ، اور زخمی افراد کی دکھ اور تکلیف میں ہم بھی برابر کے شریک ہیں ۔
بلاشبہ پاکستان میں کافی عرصے سے نسبتاً پُرامن حالات تھے، اور اگر کچھ حادثہ رونما ہوتا تو بھی بہت محدود تھا، اور اندرونی لڑائی جھگڑے ختم ہو گئی تھی ، لیکن وہاں کے امن و امان کا اصلی دشمن ، دشمن اسلام ہے، کفر اور خاص کر کے اسرائیل کی اس منحوس غاصب حکومت سے مقابلہ کو کم کرنے کے لئے مذہبی اختلافات کو تیز کر کے فرقہ واریت کی فضا پیدا کرتے ہیں اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔
دوسری جانب نیتن یاہو اور اس کے وزیر جنگ کے خلاف کی بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کو چھپانے کے لیے جو کہ مسلمانوں اور خاص طور پر فلسطین، لبنان کے مظلوم عوام اور مزاحمتی محاذ کے افراد کے لیے خوشی کا باعث ہے، ان واقعات کو جنم دیتے ہیں۔ تاکہ یہ خوشخبری عالمی ميڈیا کے سرفہرست نہ ہو اور لوگوں کی توجہ کو اس سے ہٹا دیں ، استکباری طاقتیں دنیا کی سیاست اسی طرح کے بیہودہ کام کرتے رہتے ہیں ۔
بہرحال ہم حوزہ علمیہ قم، حوزہ کے طلاب اور فضلاء کی حیثیت سے اس ہولناک جنایت کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور آج حوزہ کے تمام بزرگان، اساتید ، مراجع عظام اس واقعہ پر عزادار اور سوگوار ہیں۔ پسماندگان کے لیے ہم صبر اور اللہ سے اجر عظیم کی دعا کرتے ہیں۔