اسلامی ممالک میں پیدا ہونے والی بیداری کے حوالے سے حضرت آیت اللہ فاضل لنکرانی کا بیان
17 May 2025
21:47
۲,۳۵۰
خبر کا خلاصہ :
-
8 شوال المکرم وہابیوں کے ہاتھوں بقیع میں آئمہ معصومین (ع) کے قبور مطہر کی تخریب تسلیت باد
-
جہان ہستی کے انوار
-
آج اسلام کا سب سے بڑا دشمن، اسرائیل ہے
-
آج اسلام کا سب سے بڑا دشمن، اسرائیل ہے
-
اعیاد شعبانیہ مبارک باد
-
پاراچنار پاکستان کے ہولناک دہشتگردی کی مذمت میں حضرت آیت اللہ حاج شیخ محمد جواد فاضل لنکرانی کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت آیت اللہ فاضل لنکرانی کا بیان اسلامی ممالک میں پیدا ہونے والی بیداری کے حوالے سے
اسلامی بیداری جو آج اسلامی ممالک میں وجود پا رہی ہے مسلمانوں کی دین اسلام کی نسبت گہری توجہ کی عکاسی کرتی ہے وہ دین جو عزت، استقلال اور حبل اللہ کے ساتھ تمسک کی تعلیم دیتا ہے۔ ان ممالک کی عزیز عوام خدا وند عالم کے لطف و کرم کے صدقے پیغمبر اسلام اور اہل بیت عصمت طہارت صلی اللہ علیھم اجمعین کے مکتب کو زندہ کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں خدا کی بارگاہ میں خلوص اور تواضع کے ساتھ اس کا شکریہ ادا کرنا چاہیے اس دین مبین کے سایہ میں لوگ اپنے اپنے علاقوں سے ظالم و جابر حکمرانوں کو یکے بعد دیگرے باہر کرنے پر مصمم ہیں تاکہ اپنے اختیار اور ارادہ سے اپنی قسمت کو مرقوم کریں۔
میں اس اسلامی بیداری کے حوالے سے مسلمانوں کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کے شہیدوں کے لیے بارگاہ خدا وندی سے طلب مغفرت کرتا ہوں اور بحرین کی حکومت سے خطاب کرتا ہوں کہ مسلمان اور مومن قوم کے ساتھ مقابلہ نہ کریں اور اس سے زیادہ اپنا ہاتھ باہوش اور قابل قدر جوانوں کے خون میں رنگین نہ کریں اور یہ جان لیں کہ خدا کے لطف و کرم سے بادشاہی اور سلطنت کا دور دورہ ختم ہو چکا ہے اب مستضعفین اور مظلومین کے سامنے سر جھکانے کا وقت آ گیا ہے ۔ اسی ضمن میں تمام علماء مخصوصا بحرین کے علماء کہ جو پورے طریقے سے فیلڈ میں موجود ہیں اور عوام کے شانہ بشانہ اپنے حق کو طلب کرنے کے در پہ ہیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ انشاء اللہ خدا کی مدد اور نصرت آپ کے شامل حال ہوگی ۔
ان تنصروا اللہ ینصرکم و یثبت اقدامکم
محمد جواد فاضل لنکرانی