اربعین کفر اور يزيدیان کے مقابلہ میں شیعہ کی نشان قدرت ہے

25 December 2024

20:38

۱,۴۲۶

خبر کا خلاصہ :
حضرت آیت اللہ شیخ جواد فاضل لنکرانی (مدظلہ) کا مدرسہ جہانگیرخان کے طلاب سےخطاب
آخرین رویداد ها


 

حضرت   آیت الله فاضل لنکرانی(دامت بركاته)  کا مدرسہ علمیہ جہانگیر خان قم کے طلاب سے خطاب

 

آیت الله محمدجواد فاضل لنکرانی(دامت بركاته) نے فرمایا: امام خمینی (رہ) نے اسلام کی تعریف میں ، اس دین کو " دین الحکومۃ" بیان کیا ہے یعنی وہ دین جس کے احکام ، اخلاقیات ، معاشرہ۔۔۔۔۔ سب کے سب حکومت اسلامی سے ہی

ممکن ہے ۔

حکومت اسلامی لوگوں پر مسلط ہونے کے لئے نہیں ہے بلکہ اسلام اس حکومت کے ذریعہ لوگوں کی ہدایت کرنا چاہتا ہے ، دنیوی اوراخروی کاموں میں لوگوں کی ہدایت  ہی وہ چیز ہے جسے اسلام چاہتا ہے ۔

آج انقلاب اسلامی کے برکت سے دین کا مفہوم علمی تحقیق میں حتی کہ حوزات علمیہ میں بھی ترقی کر چکا ہے ، ایک وقت تھا کہ دین صرف ایک محدود معنی میں استعمال ہوتا تھا جو کہ شخصی کاموں سے مخصوص تھا لیکن آج  زندگی کے تمام پہلووں تک پھیلا ہوا ہے ۔

پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خاتمیت کا مطلب دین اسلام کی جامعیت ہے لہذا یہ نہیں کہا جا سکتا کہ قرآن صدر اسلام کے تمام عرب لوگوں کے لئے نازل ہوا ہے بلکہ پورے عالم کے لئے یہ دستور ہے ۔

آیت الله فاضل لنکرانی نے بیان فرمایا: آج ہم معارف اہل بیت (علیہ السلام) کے دسترخوان پر بیٹھے ہیں جس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

امام خمینی (رہ) ایک بلند افق اور بلند نظر کے ساتھ حوزہ سے اٹھے اور پوری دنیا کو متحول کیا ، ہمارے مراجع اور علماء بھی اسی راستہ پر چلے ہیں اور علمی اعلی مدارج تک پہنچے ہیں ۔

آپ نے اپنے خطاب کے آخر میں اربعین کے اس عظیم  پیدل مارچ کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ مکتب تشیع کا بہت بڑا اور نمايش قدرت مارچ ہے ، جو يزدیوں اور دنیا کفر اور استکبار کے خلاف اٹھنے والی ایک آواز ہے ؛ اربعین امر اہل بیت (ع) کے احیای کے مصادیق میں سے ایک ہے ؛ آج اربعین کفر اور ظلم کے خلاف اور مکتب نورانی اہل بیت (ع) کی حقانیت کا اعلان ہے ۔

 

برچسب ها :