سویڈن میں قرآن کریم کی اھانت پرحضرت آیت الله محمد جواد فاضل لنکرانی دام ظلہ کا بیان

23 November 2024

21:24

۱,۰۸۸

خبر کا خلاصہ :
سویڈن حکومت جان لو! تم نے دنیا کے تمام مسلمانوں اور آزاد انسانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچایا ہے۔
آخرین رویداد ها

بسم الله الرحمن الرحیم

حالیہ دنوں میں  سویڈن میں قرآن کریم اور مسلمانوں کے مقدسات کی اہانت کا بہت ہی دلخراش واقعہ پیش آیا ، اس واقعہ نے مسلمانوں اور تمام ادیان الہی کے ماننے والوں کےدلوں کو داغدار کیا ہے ، قرآن کریم  کی اہانت،  تورات،  انجیل اور تمام آسمانی کتابوں کی اہانت ہے، قرآن کریم کی اہانت تمام انبیاء الہی کی اہانت ہے ، قرآن کریم کی اہانت تمام ادیان الہی کے دستورات اور اقدار کی اہانت ہے ، جو لوگ اس برے کام کا مرتکب  ہوئے ہیں ،  وہ کیا اہداف رکھتے ہیں ؟ کیا کفر ، شرک اور ظلم سے مبارزہ کے بارے میں موجود آیات  ان کے لئے سنگین ہیں ؟ یا وہ آیات ان کے لئے گران ہیں جن میں  آيندہ زمانہ  کو اسلام کے لئے بتایا ہے﴿هُوَ الَّذِی أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدی وَدِینِ الْحَقِّ لِیظْهِرَهُ عَلَی الدِّینِ کلِّهِ وَلَوْ کرِهَ الْمُشْرِکونَ﴾؟ یا اپنے خام اور باطل سوچ میں یہ خیال کرتے ہیں کہ اس کتاب کے رسوخ  پیدا کرنے سے روک سکیں گے جو اب وائٹ ہاوس اور کریملن اور تمام شرق و غرب میں رسوخ پیدا کر چکی ہے؟۔

  اس برے کام انجام دینے والے اندھے لوگ اور اس کے سہولت کاروں کو جان لینا چاہئے کہ زمانہ جتنا گزرتا جا رہا ہے اس آسمانی کتاب کا اعجاز اور بشر کے دلوں میں اس کے اثر اور علمی اور تحقیقی مراکز میں اس کے اثرات زیادہ سے زیادہ ہوتا جارہا ہے  ۔

اب زمانہ دوبارہ اپنی فطرت کی طرف پلٹ رہی ہے ، اور بشریت اس کتاب کی طرف اور اسلام کی طرف آرہے ہیں ۔

سویڈن حکومت جان لو! تم نے دنیا کے تمام مسلمانوں اور آزاد انسانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچایا ہے، فرانس کے صدر کے جاہلانہ کام پر بھی افسوس کرنا چاہئے کہ  اس نے آزادی عقیدہ کو بہانہ بنا کر پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم ) کی ساحت مقدس میں توہین کرنے والے شخص کی مذمت  کرنے سے گریز کیا!! ۔

کیا وہ یہ نہیں جانتا ہے کہ اس وقت دنیا میں  ایک ارب سے زیادہ ایسے انسان ہیں کہ  پیغمبر اکرم(صلی الله علیه و آله وسلم )کی اہانت ان تمام انسانوں کی  اہانت ہے  اور ان تمام کے حقوق پر ڈھاکہ  ہے ۔

اسلامی ممالک کے تمام حکومتوں پر بھی افسوس ہوتا ہے کہ اس عظيم واقعہ پر خاموش رہ کر قرآن کریم کے ساتھ اپنے بے اعتقادی کا اعلان کر رہے ہیں ۔

جمہوری اسلامی ایران کی حکومت  خاص کر  وزیر امور خارجہ سے  تاکید کے ساتھ چاہوں گا کہ اس بارے میں شدید ترین اعتراضات  ریکارڈ کرائیں، ملت مسلمان ایران ، حوزات علمیہ ، کالج اور یونورسٹی کے اساتید اور طلباء  اور دوسرے تمام لوگ اس بارے میں اپنی نفرت اور بیزاری کا اعلان کرے۔

والسلام علیکم و رحمه الله و برکاته

13 محرم الحرام 1442

محمد جواد فاضل لنکرانی

برچسب ها :