ان مراقد مطہرہ پر ہم اپنے توحید کی تقویت کے لئے حاضر ہوتے ہیں

27 November 2024

15:16

۸۵۹

خبر کا خلاصہ :
حضرت معصومه(سلام الله علیها) اور هفته بسیج کی مناسبت سے حضرت آیت الله فاضل لنکرانی(دامت برکاته)کا خطاب
آخرین رویداد ها

بسم الله الرّحمن الرّحيم
الحمدلله رب العالمين و صلى الله على سيدنا محمد و آله الطاهرين

 

بیانات پیرامون حضرت معصومه(سلام الله علیها)

  کل حضرت معصومه(سلام الله علیها  کی روز وفات ہے  

اگرچہ تاريخی لحاظ سے بہت سارے دوسرے موارد کی طرح ہم یقینی طور پر یہ نہیں کہہ سکتے  ، حتی کہ اس بارے میں ایک معتبر مدرک اور سند بھی اس بارے میں موجود نہ ہو ، لیکن ہمارے والد مرحوم (رضوان الله تعالی علیه) فرماتے تھے ، یقینا یہ خاتون گرامی ایک دن اس دنيا سے چلی گئی ہے ، اور اسی جوانی کے ایام میں قم میں رحلت فرما گئی ہے ، اور قم میں ان کے حضور اور ان کے مرقد مطہر کے با برکت وجود کی وجہ سے یہ ساری برکات ہمارے اوپر نازل ہوئی ہیں ، انہیں نعمتوں میں سے ایک  یہ عظیم حوزہ ہے کہ اس وقت دنیا میں شیعوں کی بنیاد اسی پر استوار ہے ، بہت بڑے علماء ، فقہاء ، مفسر اور محققین اسی حوزہ سے نکلے ہیں ، ہمارا یہ عظیم انقلاب بھی اسی بانو مکرم  سے توسل اور ان کے مضجع شریف کے  کنارے سے شروع ہوا ، لہذا اس عظیم خاتون کی تکریم کے لئے ایک دن کو ولادت کے طور پر اور  ایک دن کو ان کے رحلت کے طور پر قرار ديے ہیں ۔

 حوزہ علمیہ کے طلاب کو چاہئے کہ ان سے زیادہ متوسل رہے ، ایک طلبہ کو عتبات عالیات ، آئمہ معصومین (علیہم السلام) اور وہ امامزادہ جن کے بارے میں خود آئمہ (ع) نے حکم فرمایا ہے زیادہ سے زیادہ ارتباط پیدا کرنا چاہئے ، اور ان کی زیارت سے زیادہ  سے زیادہ استفادہ کرنا چاہئے ، اور اپنے معنوی جہات کی تقویت کے لئے ان سے غافل نہیں ہونا چاہئے ۔

اگر ہم آئمہ طاہرین (علیہم السلام) اور ان کے اولاد کے انوار مقدسہ سے مرتبط رہے تو ہم بہتر طریقہ سے ان فراز و نشیب والے راستوں کو طے کر سکتے ہیں ، لیکن اگر یہ ارتباط مضبوط نہیں ہوا تو بغیر کسی شک کے سقوط کریں گے ۔

 ان موارد میں سے ایک جو انسان کی بہت اچھی حفاظت کرتا ہے اور انسان اپنے اندر یہ احساس کرتا ہے کہ کوئی بڑا حفاظت کرنے والا اس کے ساتھ ہے ، یہی آئمہ معصومین (علیہم السلام )  اور ان کی زیارت ہے ۔

 حضرت معصومہ ( سلام اللہ علیہا) کی زیارت  کو عوام بھی اپنے لئے نعمت سمجھنا چاہئے ، جس وقت سے ایک دن کو ولادت کے عنوان سے اور ایک دن کو وفات کے عنوان سے معین کیا گیا ہے ، دنیا کے شیعوں کی حضرت معصومہ (سلام اللہ علیہا) کی طرف توجہ زیادہ ہوا ہے ، کہ گذشتہ سے بہت زیادہ ہی فرق پڑا ہے ، تو یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔

 انسان ان مقدس مقامات سے جتنا زیادہ ارتباط برقرار کريں گے ، اسی حساب سے خدا وند متعالی کی طرف توجہ زیادہ ہو گا ،اگرچہ  جاہل وہابی اور شیعہ دشمن کہتے ہیں کہ یہ شرک ہے ، اور صرف شیعوں کے ہاں پائی جاتی ہے ، یہ لوگ سمجھتے ہی نہیں ہیں کہ ہم ان مراقد مطہرہ پر اپنے عقیدہ توحید کی تقویت کے لئے آتے ہیں ۔

ہمارا  یہ اعتقاد ہے کہ ان ذوات مقدسہ سے ارتباط قائم کر کے ہم معرفت خداوند متعالی کے بلند درجات تک پہنچ سکتے ہیں ،وگرنہ کوئی بھی شیعہ یہ نہیں کہتا کہ ہم امام کی پرستش کرتے ہیں ، یا کسی امام یا امامزادہ کے لئے مستقل وجود یا مستقل قدرت کا قائل نہیں ہیں ، ہم یہ کہتے ہیں کہ یہ حضرات خداوندمتعالی کے مقرب بندے ہیں اورخداوند متعالی کے ہاں ان کے خاص مقام و منزلت ہیں ، یہ حضرات خداوند متعالی کے اسماء و صفات کے مظہر ہیں ، اور ہم اس راستہ سے خداوند تبارک و تعالی سے نزدیک ہونا چاہتے ہیں ۔

آئمہ معصومین(علیہم السلام) کی برکتیں حتی کہ حضرت معصومہ (سلام اللہ علیہا) کی برکتیں صرف شیعوں اور مسلمانوں سے مخصوص نہیں ہے بلکہ تمام انسانوں کے لئے ہے ، کہ اس بارے میں خود مجھے کچھ واقعات پیش آئے ہیں کہ ان میں سے بعض کو مختلف مواقع پر بیان کر چکا ہوں ۔

برچسب ها :