حضرت آيت اللہ فاضل لنکرانی (دامت برکاتہ) کا حضرت حجۃ الاسلام و المسلمین آقای رئیسی کے نام مبارک کا پیغام
24 December 2024
20:40
۸۷۸
خبر کا خلاصہ :
-
پاراچنار پاکستان کے ہولناک دہشتگردی کی مذمت میں حضرت آیت اللہ حاج شیخ محمد جواد فاضل لنکرانی کا بیان
-
امام حسن عسکری (علیہ السلام) کی ولادت با سعادت مبارک باد۔
-
سید مقاومت؛ سید حسن نصرالله کی شہادت کی مناسبت سے حضرت آیت الله فاضل لنکرانی کا تسلیتی پیغام
-
اربعین سيد الشہداء حضرت امام حسین عليہ السلام کی مناسبت سے تسلیت عرض کرتے ہیں
-
یہ مخلص عالم دین خدمت اور جدوجہد کی علامت تھے اور اپنی پوری عمر کو مختلف ذمہ داریوں کو قبول کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت میں گزاری۔
-
بدعت اور انحرافات کی تشخیص ایک استاد کی ممتاز خصوصیت ہے
بسم الله الرحمن الرحیم
حضرت مستطاب حجت الاسلام و المسلمین آقای رئیسی منتخب صدر محترم جمہوری اسلامی (دام عزہ العالی )
سلام اور عرض ادب
ایران کے انقلابی اور رشید ملت کے توسط سے آپ جناب کا منتخب ہونا انقلاب اسلامی کے ایک نمایاں کردار میں سے ہے ۔
یہ الیکشن انقلاب کا ایک درخشان چہرہ تھا ، جو دشمنوں کے ناکامی اور ملت ایران اور اس انقلاب کے تمام چاہنے والوں کے دلوں میں امید پیدا ہونے کا سبب بنا ہے ۔
سب کا یہی توقع ہے کہ خدا وند متعالی پر توکل کر کے اور ولی اللہ الاعظم (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ) اور شہدا کے پاکیزہ ارواح کی دعا سے مدد لیتے ہوئے آپ یہ کر سکیں گے کہ اسلام عزیز کی تحکیم اور نظام مقدس اسلامی کی تثبیت اور غیور ملت کی مشکلات اور پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے قدم بڑھائيں گے ۔
ملک کے بہت اہم عہدوں پر گرانقدر جو تجربہ رکھتے ہیں اور خداوند متعالی نے جو ذہن اور عقل آپ کو عنایت فرمایا ہے ساتھ ساتھ تمام مخلص کارکنوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان شاء اللہ ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکیں گے اور جو ہمیشہ آپ کا مد مقابل ہے یعنی فساد اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جڑ سے اکھاڑ پھکيں گے ۔
حضرت امام رضا (علیہ السلام) اور آئمہ معصومین(علیہم السلام) کا آپ سےیہی توقع ہے کہ حکومت داری میں دین کی قدر وقیمت اور اہمیت کو صحیح اور درست انداز میں دنیا والوں کو دیکھا دیں گے ۔
و السلام علیکم و رحمة الله و برکاته
قم- محمدجواد فاضل لنکرانی
1400/3/31