شب عید فطر کے اعمال
25 December 2024
09:29
۲,۷۶۵
خبر کا خلاصہ :
-
پاراچنار پاکستان کے ہولناک دہشتگردی کی مذمت میں حضرت آیت اللہ حاج شیخ محمد جواد فاضل لنکرانی کا بیان
-
امام حسن عسکری (علیہ السلام) کی ولادت با سعادت مبارک باد۔
-
سید مقاومت؛ سید حسن نصرالله کی شہادت کی مناسبت سے حضرت آیت الله فاضل لنکرانی کا تسلیتی پیغام
-
اربعین سيد الشہداء حضرت امام حسین عليہ السلام کی مناسبت سے تسلیت عرض کرتے ہیں
-
یہ مخلص عالم دین خدمت اور جدوجہد کی علامت تھے اور اپنی پوری عمر کو مختلف ذمہ داریوں کو قبول کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت میں گزاری۔
-
بدعت اور انحرافات کی تشخیص ایک استاد کی ممتاز خصوصیت ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شوال کی پہلی رات کی فضلیت ،عبادت کے ثواب اور رات بھر جاگنے کے آداب کے بارے میں بہت سی حدیثیں وارد ہوئی ہیں ،روایت میں ہے یہ رات شب قدر سے کم نہیں ،اس رات کے چند اعمال ہیں
١۔ غسل جب سورج غروب کر جائے .
٢۔ رات بھر جاگنا ،نماز ،دعا ، استغفار ، خدا سے طلب حاجت اور مسجد میں قیام کے ذریعہ
٣۔ نماز مغرب ، عشاء اور نماز صبح اور نماز عید کے بعد یہ تکبیرات پڑھے :
اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَ لِلَّهِ الْحَمْدُ اللَّهُ أَكْبَرُ عَلَى مَا هَدَانَا وَ لَهُ الشُّكْرُ فِيمَ أَوْلَانَ[1].
٤۔جب نماز مغرب اور اس کا نافلہ پڑھ لے تو ہاتھوں کو آسمان کی طرف بلند کر کے یہ دعا پڑھیں : يا ذَا الْمَنِّ وَ الطَّوْلِ يا ذَا الْجُودِ، يا مُصْطَفي مُحَمَّدٍ وَ ناصِرَهُ، صَلِّ عَلىٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ اغْفِرْ لِي كُلَّ ذَنْبٍ أَحْصَيْتَهُ، وَ هُوَ عِنْدَكَ فِي كِتابٍ مُبِينٍ[2]. پھر سجدہ میں جائے اور سو مرتبہ اتوب الی اللہ پڑھیں اور جو حاجت رکھتا ہو خداوند عالم سے طلب کرے انشاء اللہ خداوند عالم پوری کرے گا
٥۔ اس رات کی مخصوص زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھیں جس کی بہت فضیلت ہے
٦۔ یہ دعا پڑھنا :یا اللہ یا للہ یا اللہ یا رحمن یا اللہ یا رحیم یا اللہ …مفاتیح الجنان میں ذکر ہے ۔
اس کے علاوہ کچھ دوسرے اعمال بھی ذکر ہیں طالبین مفاتیح الجناح کی طرف رجوع کر سکتے ہیں.
[1] - من لا يحضره الفقيه؛ ج1، ص: 517
[2] - الإقبال بالأعمال الحسنة (ط - الحديثة)؛ ج1، ص: 458