علمی نشست کا انعقاد

25 December 2024

09:11

۲,۰۶۶

خبر کا خلاصہ :
مرکز فقہی ائمّہ اطھار(علیھم السلام)کے شعبہ تحقیقات کے تعاون ے فقہ سیاسی کی پہلی نشست (ماہیت فقہ سیاسی)کے عنوان سے 28\1\1386.بروز بده اس مرکز کے سالن جتماعات میں منعقد ہوئی
آخرین رویداد ها

  مرکز فقہی ائمّہ اطھار(علیھم السلام)کے شعبہ تحقیقات کے تعاون ے فقہ سیاسی  کی پہلی نشست (ماہیت فقہ سیاسی)کے عنوان سے 28\1\1386.بروز بده اس مرکز کے سالن جتماعات میں منعقد ہوئی ۔جس میں حجةالااسلام والمسلمین احمد مبلّغی ( پژوہشگاہ و فرہنگ اسلامی کےمسؤل ) نے خطاب کیا،اس جلسہ میں کافی تعداد میں اساتذہ، محققین اور طلاب نے شرکت کی۔ جناب حجةالاسلام والمسلمین احمد مبلّغی نے فقہ سیاسی کی ماہیت پر بصیرت افروزتقریر کی۔انھوں نے  اپنی تقریر میں فقہ سیاسی کے منابع،موضوع کی خصوصیت اور اس سے مربوط بحثیں ،روش اجتھاد  ،اور اسی طرح کے دوسرے کئی موضوعات پر روشنی ڈالی انھوں نے فرمایا:فلسفہ سیاسی وہی سیاسی نظریہ ہے اور اسلام کا سیاسی فلسفہ وہی اسلام کا سیاسی نظریہ ہے اور فقہ سیاسی کے تحت آتا ہے۔اس اعتبار سے اس سلسلہ میں نظریہ پیش کرناصرف فقیہ کا ہی کام ہے اسی طرح انھوں نے فرمایاکہ اسلام کا سیاسی نظام ایک سیاسی نظریہ ہے اوراس کو بیان کرنا فقیہ کی ذمہ داری ہے۔ اس کے بعد اس موضوع سے مربوط مختلف سوالات پیش کئے گئے ۔آخر میں جناب مبلّغی نے مرکز کے بانی حضرت آیة اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانی( قدس سرہ)کو یاد کرتے ہوئے انکی اس سلسلہ میں خدمات کو سراہا۔

برچسب ها :