قرآن کریم کی اس دلسوز اور ہولناک اہانت اور کفر و الحاد

23 November 2024

22:26

۵,۱۸۱

خبر کا خلاصہ :
قرآن کریم کی اس دلسوز اور ہولناک اہانت اور کفر و الحاد کے اس سیاہ کاخ کے سامنے جو اپنے آپ کو سپر پاور سمجھتے ہیں اور ڈیموکریسی اور آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں کچھ بد دماغ اور دیوانے عیسائی پاپوں کے ذریعے اسے پھاڑنے اور آگ لگانے کی اس وحشیانہ حرکت نے تمام موحدین، خدا پرست اور دنیا بھر کے مسلمانوں
آخرین رویداد ها

بسم اللہ الحمن الرحیم

انا نحن نزلنا الذکر و انا لہ لحافظون

قرآن کریم کی اس دلسوز اور ہولناک اہانت اور کفر و الحاد کے اس سیاہ کاخ کے سامنے جو اپنے آپ کو سپر پاور سمجھتے ہیں اور ڈیموکریسی اور آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں کچھ بد دماغ اور دیوانے عیسائی پاپوں کے ذریعے اسے پھاڑنے اور  آگ لگانے کی اس وحشیانہ حرکت نے تمام موحدین، خدا پرست اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو مجروح اور عزادار بنا دیا۔ قرآن کریم ہدایت ، سعادت اور رحمت کی کتاب ہے۔ اور اس کی اہانت تمام کمالات، سعادتوں اور رحمتوں کی مخالفت ہے۔ قرآن، نور، دلیل، حکمت، اورموعظہ و نصیحت کی کتاب ہے اور اسے جلانا اور پھاڑنا، ظلمتوں، گمراہیوں اور جہالتوں کو دوست رکھنے کے مترادف ہے۔

سب جانتے ہیں کہ گیارہ ستمبر کے حادثہ کے بعد کہ جو بین الاقوامی صہیونیسٹ کے ذریعے اسلام کو بدنام کرنے کی غرض سے انجام پایا قرآن کریم خوش قسمتی سے بہت سارے اہل شعور اور بیدار لوگوں کی توجہ کا مرکز قرار پا گیا تھا۔ آج اگر چہ یہ مصیبت نہایت غمگین کرنے والی اور دلوں کو توڑ دینے والی ہے لیکن ہم مطمئن ہیں کہ دنیا کے لوگ اس کتاب الہی کی حقیقت اور عظمت کی طرف اور زیادہ توجہ کریں گے یہ حرکت امریکہ اور اسرائیل کی اسلام کے ساتھ ذاتی دشمنی کو اور زیادہ برملا کرتی ہے۔ کون ہے جو نہیں جانتا کہ ایسے فجیع کام کا پروگرام اسرائیل میں ہی طے پایا ہے؟ کون ہے جو نہیں جانتا کہ ایسا بدترین عمل جس نے تاریخ عیسائیت کو ہمیشہ کے لیے سیاہ کر دیا ہے امریکہ کے سیاہ کاخ میں اور امریکہ کے صدر جمہوریہ کی موافقت سے انجام پایا ہے؟ کون نہیں جانتا کہ اس فاجعہ کا مسئول پاپ ہے؟ کلیسا اور ارباب کلیسا جانتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کے لیے دنیا کے پاک دل قرآن دوست افراد کے درمیان اپنی نفرتوں کا سامان مہیا کر لیا ہے۔ اس فاجعہ کی قرآن ناطق امام زمانہ (ع) کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں۔ اور علمی مراکز اور دنیائے تشیع سے اس بات کی امید ہے کہ تمام طبقات کے لوگ مخصوصا دینی مدارس اور یونیورسٹیاں اور نیز تمام اسلامی حکومتیں اور تمام فرق و مذاہب اس وحشیانہ عمل کے مقابلہ میں اپنی نفرتوں کا اظہار کرتے ہوئے عکس العمل ظاہر کریں۔ امید رکھتے ہیں کہ صاحب کتاب حضرت حق ۔ تبارک و تعالیٰ۔ اس فاجعہ کو وجود میں لانے والوں کوجلد از جلد اپنے کیفر کردار تک پہنچائے۔

"يريدون ليطفؤوا نور الله بافواههم والله متمّ نوره ولو کره الکافرون"۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

تین شعبان ۱۴۳۱ھ

        محمد جواد فاضل لنکرانی

برچسب ها :