حضرت زهراء سلام الله علیها کی شخصیت
25 December 2024
20:32
۲,۶۴۳
خبر کا خلاصہ :
-
پاراچنار پاکستان کے ہولناک دہشتگردی کی مذمت میں حضرت آیت اللہ حاج شیخ محمد جواد فاضل لنکرانی کا بیان
-
امام حسن عسکری (علیہ السلام) کی ولادت با سعادت مبارک باد۔
-
سید مقاومت؛ سید حسن نصرالله کی شہادت کی مناسبت سے حضرت آیت الله فاضل لنکرانی کا تسلیتی پیغام
-
اربعین سيد الشہداء حضرت امام حسین عليہ السلام کی مناسبت سے تسلیت عرض کرتے ہیں
-
یہ مخلص عالم دین خدمت اور جدوجہد کی علامت تھے اور اپنی پوری عمر کو مختلف ذمہ داریوں کو قبول کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت میں گزاری۔
-
بدعت اور انحرافات کی تشخیص ایک استاد کی ممتاز خصوصیت ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام علي سيدنا ونبينا أبي القاسم محمدو علي آله الطيبين الطاهرين المعصومين:و لعنة الله علي أعدائهم أجمعين.
یہ ایام، ایام فاطمیہ ایام مصیبت عظمای اسلام اورحضرت فاطمہ زہرا صدیقہ کبری8 کی شہادت کے ایام ہیں ،ا لحمد للہ ہمارے ملک میں عام لوگوں بالخصوص حوزہ علمیہ کے طلاب کے درمیان آخری چند سالوں میں ان ایام کی عزاداری کے حوالہ سے خاص توجہ پیدا ہوئی ہے اگرچہ ایام فاطمیہ قدیم الایام سے بزرگان کے درمیان معروف تھا اور ان ایام میں عزاداری کرتے تھی خود ہمارے گھر میں ساٹھ سال سے زیادہ ہوا ہے کہ ان ایام میں مجالس برپا ہے ، آیت اللہ العظمی بروجردی ، مرحوم امام ، مرحوم علامہ طباطبائی اور دوسرے سارے مراجع خصوصی اہتمام کے ساتھ ان مجالس میں شرکت کے پابند تھے. حضرت فاطمہ 8 کی حقیقت اورآپ کو زہراء نام رکھنے کی وجہ
پہلا مطلب جس کے بارے میں توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اگر ایک مسلمان فرق نہیں شیعہ ہو یا سنی اس مطلب کی طرف توجہ دیں تو بہت سارے شبہات اسے حل ہو جاتا ہے ، اور بہت سارے سوالات کے جواب اسی میں پوشیدہ ہے وہ مطلب یہ ہے کہ فاطمہ 8کون ہے ؟ اگر ہم انہیں صرف پیغمبر اکرم 6 کی بیٹی ہونے سے محدود کرے اور ایک عام انسان کے عنوان سے پہچانیں تو اس کے اپنے نتائج ہے لیکن اگر ہم اس بارے میں کچھ غور و حوض کرے کہ خدا وندمتعالی کے نزدیک آپ کی کیا مقام و منزلت ہے ، اور اسی لحاظ سے پیغمبر اکرم 6 کے نزدیک آپ کی کیا مقام منزلت تھی ؟ اگر یہ معلوم ہو جائے تو اس وقت بہت سارے اعتقادی او رتاریخی مسائل حل ہو جائیں گے ،احادیث کی کتابوں میں جابر سے ایک روایت نقل ہے کہ جابر اسے امام صادق 7 سے نقل کرتا ہے
قال الصدوق حدثنا أبـى حدثنا محمد بن معقل القرمسينـى ، عن محمد بن زيد الجزرى ، عن إبراهيم بن إسحاق النهاوندى ، عن عبد الله بن حماد ، عن عمرو بن شمر، عن جابر، عن أبي عبدالله7 قال: «قلت له لِمَ سمّيتَ فاطمة الزهراء زهراء؟ فقال لأنّ الله عزوجل خلقها من نور عظمته فلما أشرقَتْ أضاءَت السماوات والأرض بنورها وغشيت أبصار الملائكة و خرّت الملائكة ساجدين و قالوا: إلهنا وسيدنا ما لهذا النور فأوحي الله إليهم هذا نور من نورى أسكنته فـى سمائى خلقته من عظمتـى أخرجه من صلب نبي من أنبيائى أفضله علي جميع الأنبياء وأخرج من ذلك النور أئمة يقومون بأمري يهدون إلى حقى واْجعَلهم خلفائى فـى أرضى بعد انقضاء وحيى».[1]
امام صادق7 سے عرض کرتا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا8 کو کیوں زہراء کہا گیا ہے ؟ یہ بھی واضح ہو کہ روایات میں نقل ہے کہ خدا کے نزدیک حضرت زہرا8 کے نہ (٩) اسماء ہیں ،کہ یہ خود اپنی جگہ ایک بہت ہی مہم مطلب ہے ؛ لیکن ابھی سوال یہ ہے کہ ان ناموں میں سے ایک نام زہرا ء کیوں ہے ؟
حضرت نے جواب میں فرمایا : لان اللہ عزوجل خلقہا من نور عظمتہ…'' خداوند متعالی نے حضرت فاطمہ زہراء8 کواپنی نورکی عظمت سے خلق فرمایاہے ،پیغمبر اکرم6 اور امیرالمومنین7 کے بارے میں بھی ہے کہ ان کی خلقت خداوند متعالی کی نور سے ہے ، اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت فاطمہ8 کی خلقت پہلے سے ہی عام انسان کی خلقت سے مختلف ہے ، تمام انسان خدا کے مخلوق ہیں ،لیکن خدا کے نور سے خلق نہیں ہوا ہے کیونکہ اگر بشر خدا کے نور سے خلق ہوتا تو کوئی بھی انسان گناہ انجام نہیں دیتا اور خدا کی نافرمانی نہیں کرتا ،حضرت فاطمہ8 خدا کی نور سے خلق ہواہے اور وہ بھی خدا کی نور کی عظمت سے ، یعنی خدا وند متعالی کی یہ عظمت جو دوسرے تمام جہات سے مہم ہے اس سے خلق ہوا ہے تو اس کا معنی یہ ہے کہ یہ ایک عظیم مخلوق اور بزرگ مخلوق ہے،چونکہ خدا کی نور کی عظمت سے خلق ہوا ہے
''فلمّا اشرقت اضائت السماوات والارض بنورہا ''آسمانیں اورزمین حضرت فاطمہ3 کی نور سے روشن ہوا ہے ، ا س کے بعد روایت میں ہے کہ خداوند متعالی نے فرشتوں سے فرمایا : ''ہذا نور من نوری و اسکنتہ فی سمائی خلقتہ من عظمتی'' یہ حضرت فاطمہ 3کی آفرینش کو بیان کررہا ہے کہ کیسے ان کو خلق فرمایا اور کہاں سے خلق کیا ، معلوم ہوتا ہے کہ حضرت زہرا3 کی خلقت دوسرے انسانوں کی خلقت سے جد اہے ، حضرت زہرا8 کے علاوہ کسی کے بارے میں یہ نہیں ہے کہ وہ خدا کی نور کی عظمت سے خلق ہوا ہو ، دنیا کی خواتین میں کچھ قابل احترام خواتین ہیں جیسے حضرت مریم بن عمران ،آسیہ … یہ حضرات دوسری خواتین سے کامل ہیںلیکن اس کے باوجود ان میں یہ خصوصیت نہیں ہے کہ خدا کی نور کی عظمت سے خلق ہوئی ہوں۔
پیغمبر اکرم 6 کا حضرت زہرا کی نسبت احترام
سفینة البحار میں ایک روایت نقل ہے جسے ابوبکر نے نقل کیا ہے:
قال «أنَّ فاطمة دخلَتْ يوماً علي أبيها فأستقبلها وقَبّل يديها ثم لما ودّعتْ وَمَشتْ شيعها النبـى و قبّل يدَيها أيضاً، فقلتُ: يا رسول الله ما رأيتُ مثل هذا فـى أحدٍ من النساء و لا يناسب لمثلك فقال: ما فعلتُه إلّا بأمر ربـى تعالى».[2]
ایک دن حضرت زہرا8 پیغمبر اکرم6 کی خدمت میں تشریف لائی ''فاستقبلہا'' پیغمبر اکرم نے اٹھ کر ان کا استقبال کیا '' و قبّل یدیہا'' اور ان کی دونوں ہاتھوں کا بوسہ لیا ''ثم لمّا ودّعت و مشت'' جب آپ واپس جانا چاہ رہی تھی تو ''شیعاہا النبی''پیغمبر اکرم6 چند قدم آپ کے ہمراہ گئے ''و قبل یدیہا '' اور ہاتھوں کا بوسہ لے کر آپ کو خدا حافظی کی ، ابوبکر پیغمبر اکرم6 پر اعتراض کرتے ہوئے کہتا ہے '' فقلت یا رسول اللہ ما رایت مثل ہذا فی احد من النسائ''یا رسول اللہ آپ حضرت زہراء8 کے ساتھ جس تواضع کے ساتھ پیش آرہے ہیں اس طرح گھر کے کسی دوسری خاتون کے ساتھ پیش آتے ہوئے نہیں دیکھا'یعنی آنحضرت 6پر اعتراض کیا کہ آپ کیوں فاطمہ8 کے ساتھ اتنے تواضع سے پیش آتے ہیں ؟ شاید اس کا مقصد یہ تھا کہ اس کی بیٹی کے ساتھ کوئی ایسا تواضع نہیں کرتا 'اس کے بعد پیغمبر اکرم 6 کو نصیحت کرتے ہوئے کہتا ہے:''ولا یناسب لمثلک ''آپ کے لئے مناسب نہیں کہ کسی دوسرے کے لئے ایسا کرے ، اس وقت پیغمبر اکرم 6نے ایک اہم جملہ ارشاد فرمایا :''فقال ما فعلتہ الا بامر ربی'' میں نے خدا کے حکم کے بغیرکوئی کام انجام نہیں دیا ہے.
ہم یہ بتا سکتے ہیں کہ پیغمبر اکرم6حضرت زہراء8 کی جو عزت و احترام کی وہ صرف عاطفی لحاظ سے نہیں تھا کہ کسی باپ نے اپنے بیٹی کا عزت واحترام کیا ہو،یا ایک مطہرہ و طاہرہ خاتون ہونے کی وجہ سے کیا ہو ، بلکہ مطلب اس سے کہیں بلند و بالا ہے کہ خدا کے حکم سے یہ کام انجام پایا ہے ، پیغمبر اکرم6اشرف مخلوقات ہے آپ سب کے سامنے اعلانیہ طور پر خدا کے نور کی عظمت سے خلق ہونے والی کی عزت اور تکریم کرنا چاہتا ہے ۔
لہذا یہ حدیث ہمیں بھی حضرت زہرا اطہر8 کی شخصیت کے بارے میں غور و فکر کرنے کی دعوت دیتا ہے ہمیں اپنے مطالعات اور دوروس میں فاطمہ شناسی کے بارے میں بحث و گفتگو کرنا چاہیئے ،حضرت زہرا8 کے بارے میں بہت ساری روایات نقل ہیں ان ایام میں منابر سے آپ کی عظمت اور خدا نے آپ پر جو خاص توجہ کی ہے اسے لوگوں تک پہنچانا چاہیئے ۔
غصب فدک
حضرت زہراء8 کی شخصیت اور عظمت کے بعد جس موضوع کے بارے میں گفتگو کرنے کی ضرورت ہے ان میں سے ایک فدک کے غصب کرنے کا وہ تاریخی مسئلہ ہے کہ پیغمبر اکرم کے بعد لوگوں نے فدک کو حضرت زہرا 8 سے چھین لیا ، کہ آنحضرت 6 کے زمان حیات میں تین سال فدک حضرت زہرا کی اختیار میں تھی اور آپ نے وہاں پر کچھ مزدور کودیکھ بال کرنے کے لئے رکھا ہوا تھا اور آپ کی ہاتھ میں تھی ' اس کے بعد ایک حدیث جعل ہوئی کہ اس وقت تک یہ حدیث پیغمبر اکرم6 کے صحابوں میں سے کسی نے سنا ہی نہیں تھا اس حدیث میں کہاگیا:'' نحن معاشر الانبیاء وما ترکناہ فہو صدقة[3]''ہم پیغمبران الہی اپنے بعد ارث نہیں چھوڑتے ، جو کچھ ہے وہ سب صدقہ ہے ، اس حدیث کو جعل کر کے فدک کو حضرت زہرا ء8 سے غصب کر لیا ، تاریخی اور حدیثی گفتگو میں اس حدیث پر بہت ساری اشکالات وارد ہے ۔
یہ حدیث ان احادیث میں سے ہے جو صریحاً قرآن کریم کے مخالف ہے ،میں ابھی ان کو یہاں پر بیان نہیں کروں گا 'لیکن میں ابھی یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ پیغمبر اکرم6 کی بیٹی جو آنحضرت کے نزدیک اس قدر محترم و مکرم تھی کہ جسے خود ابوبکر نے بھی دیکھا تھا اور اس روایت کو نقل کرنے والا وہ خود ہے کہ اس احترام اور تکریم کو پیغمبر اکرم 6 خدا کے حکم سے انجام دے رہے تھے ،ہمارا سوال یہ ہے کہ جب حضرت فاطمہ8 نے فرمایا : یہ فدک میرا ہے اور پیغمبر اکرم نے مجھے بخش دی ہے ، ابوبکر نے کیوں ان سے گواہ طلب کیا ؟یہاں پر بہت سارے اعتراضات ہے ، حضرت فاطمہ8 جو خدا کی نور کی عظمت سے خلق ہوئی ہے اور پیغمبر اکرم کی مورد احترام ہے اور صدیقین میں سے ہے اور سچائی میں سب کے زبان زد عام ہے ، کیوں ان کی بات کو قبول نہیں کیا ؟کیوں ان سے گواہ طلب کی؟ کیوں پیغمبر اکرم6 کی بیویوں سے جو آخر عمر تک حجروں میں رہیں، نہیں کہا کہ یہ ہمارا ہے ،کیوں ان پر اعتراض نہیں کی کہ یہاں سے نکل جائیں پیغمبر اکرم 6سے تمہیں کوئی ارث نہیں ملی گی۔
یہاں پر اس مسئلہ کو بھی بیان کروں کہ شیعہ اور سنی فقہ میں واضح ہے کہ مالی مسائل میں اگر ایک گواہ کے ساتھ قسم بھی کھا لیں تو وہ دعوا ثابت ہوتا ہے ،یہاں پر امیر المومنین 7 نے گواہی دی ، حضرات حسنین 3نے گواہی دی لیکن اسے قبول نہیں کیا ؛امیر المومنین 7 کے بارے میں پیغمبر اکرم6 کے صحابیوں نے یہ سنا ہوا تھا کہ ''اقضاکم علی'' [4]قضاوت میں امیر المومنین7 سے بہتر کوئی نہیں ہے ، امیر المومنین7 نے ابوبکر سے فرمایا : اگر کوئی مال کسی مسلمان کے پاس ہو اور میں یہ دعوا کروں کہ یہ مال میرا ہے ،اس وقت تم کیا مجھ سے گواہی طلب کرو گے یا اس شخص سے جس کے پاس وہ مال ہے ؟ عرض ہوا : میں آپ سے گواہ طلب کروں گا ،فرمایا: ابھی فدک تین سال سے فاطمہ 8 کے اختیار میں ہے اور حضرت زہرا8 کے کچھ افراد وہاں پر کام کررہے ہیں تو ابھی جو شخص یہ کہتا ہے یہ ان کا نہیں ہے اسے گواہ لانا چاہیئے ،یہاں پر ابوبکر کچھ نہیں کہہ سکا،البتہ آخر میں ثابت ہو گیا کہ فدک حضرت زہرا کا ہے اور اسے لکھ بھی لیا لیکن دوسرے نے آکر اسے چھین کر پھاڑ ڈالا ۔
حضرت فاطمہ 8 کی شہادت
پیغمبر اکرم6 کے زمانہ میں آپ کے اصحاب نے حضرت زہرا8 کو نہیں پہچانا ،ہمیں چاہیئے کہ ان کو پہچانیں ،ان مصائب او رمشکلات کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے آپ کو نہیں پہچانے تھے ، اگر انہیں پہچانے ہوئے ہوتے تو کبھی بھی ایسا نہیں کرتے کہ جس کا انتہا حضرت صدیقہ طاہرہ 8کی شہادت پر ختم ہو جاتے ۔
آپ کی شہادت ایک مسلم تاریخی حقیقت ہے جس میں کسی شک و شبہہ کی گنجائش نہیں ،اگر اہل سنت کی تاریخی کتابوں میں دیکھیں تو وہاں بھی متعدد بار حضرت کی شہادت کا واقعہ بیان اور نقل ہے ۔
لیکن اگر کوئی شخص انصاف کو دفن کرے اور صرف لجاجت سے کام لے تو اس صورت میں اس واقعہ کا انکار ممکن ہے ،ہمارے آئمہ طاہرین : سے وارد روایات میں نقل ہے «إنّ فاطمةَ صديقةٌ شهيدةٌ و أنّ بنات الأنبياء لا يطْمِثْنَ»[5] کہ آئمہ طاہرین کلمہ صدیقہ پر بھی خاص توجہ تھا اور کلمہ شہیدہ پر بھی ، اسی طرح حضرت زہرا8 کی عظمت اورشان کے بارے میں پیغمبر اکرم ص سے بھی بہت سارے مطالب نقل ہے کہ اہل سنت اور ہماری کتابیں ان مطالب سے پر ہے ۔
عایشہ کہتی ہے : «أنّ فاطمةَ كانَتْ إذا دخلتْ علي رسول الله6 قام لها من مجلسه وقبّل رأسها وأجلسها مجلسه، وإذا جاء إليها لَقَيتَه و قَبَّلَ كُلَّ واحدٍ منهما صاحبه و جلساً معاً».[6]عایشہ کہتی ہے : میں نے دیکھا کہ جب فاطمہ8 آتی تھی تو پیغمبر اکرم آپ کے استقبال کے لئے اٹھ کھڑے ہوتے تھے «و قبّل رأسها و أجلسها مجلسه» انہیں اپنی جگہ پر جگہ دیتے ،انہوں نے دیکھا ہے کہ پیغمبر اکرم 6 نے کیسے پیش آتے ۔
بعض روایات میں ہے کہ «خرج النبي6 و هو آخذٌ بيد فاطمة3 فقال : مَن عرف هذه فقد عرفها، و مَن لَم يعرفها فهى فاطمة بنت محمد، و هـى بضعة منـّى و هـى قلبـى و روحى التـى بين جنبـى ، فمن آذاها فقد آذانـى ، ومن آذانـى فقد آذي الله».[7]
ایک دن پیغمبر اکرم 6 نے حضرت زہرا8 کی ہاتھوں کو پکڑے ہوئے گھر سے باہر تشریف لائے اور فرمایا: : مَن عرف هذه فقد عرفها، و مَن لَم يعرفها فهى فاطمة بنت محمد"فرمایا: جو بھی فاطمہ8 کو پہچانتا ہے وہ پہچانتا ہی ہے لیکن جو نہیں پہچانتاوہپہچان لیں کہ یہ فاطمہ 8 میری بیٹی ہے ''و ہی بضعة منی'' میرے جسم کا ٹکڑا ہے «و هي قلبي و روحي التي بين جنبي» میرا قلب ہے ، میری جان ہے ، فمن آذاها فقد آذانـى ، ومن آذانـى فقد آذي الله»جس نے بھی اسے رنجش کیا اس نے مجھے رنجش کی ہے اور جو بھی مجھے اذیت کرے اس نے خدا کو اذیت کی ہے '' کیوں پیغمبر اکرم ان مطالب کو بیان کرنے میں اصرار کرتے تھے ؟۔
بعض روایات میں ہے کہ بعض مواقع پر آنحضرت6 جب حضرت فاطمہ8 کو دیکھتا تو ان کے مبارک آنکھوں سے آنسو جاری ہوتا تھا ،عرض ہوا :یا رسول اللہ یہ کیا وجہ ہے کہ جب آپ فاطمہ8 کو دیکھتا ہے تو آپ کے آنکھوں سے آنسو جاری ہوتا ہے ؟ فرماتے تھے:ان مظالم کی یاد میں جو میرے بعد میری بیٹی پر ڈالا جائے گا ، اس حق کے یاد میں آنسو جاری ہے جو میرے بعد غصب ہو گا ،اس ہجوم کی یاد میں جو میرے بعد اس کے گھر کی طرف جائے گی ، ان سب کو پہلے فرما چکے تھے ، اسی لیے مکرراً فرمایا کرتے تھے :''من آذاہا فقد آذانی '' لیکن لوگوں نے اسے کیسے بھلا دیا اور آخر کار کہاں ختم ہوا؟ اہل سنت کی کتابیں جیسے الامامة والخلافة میں یہ نقل موجود ہے : «أرسل أبابكر عمراً و قنفذاً و جماعةً إلي دار على و فاطمة و جمع عمر الحطب علي دار فاطمة و أحرق بابها ولمّا جاءت فاطمة خلف الباب لِتَرُدَّ عمر و أصحابه، عَصَرَ عمر فاطمة خلف الباب حتي أسقطت جنينها و نبت مسمار الباب في صدرها و سقطت مريضةً حتي ماتت».[8] ابوبکر نے عمر ،قنفذ اور بعض دوسروں کو حضرت علی 7 کی گھر کی طرف بیھجا ،اس گھر کی طرف جہاں ہر روز پیغمبر اکرم اس کے اہل خانہ کو سلام کرتے تھے ،پیغمبر اکرم6 کا سلام ، خدا کا سلام ہے ، وہ اہل خانہ جسے خدا سلام کرتا تھا ان کے گھر پر حملہ کیے ،جن لوگوں نے پیغمبر اکرم کے خلافت کو غصب کیا تھا خود انہوں نے یہ سنا ہوا تھا کہ پیغمبر اکرم ص مکرراً یہ فرمایا کرتے تھے : جس نے فاطمہ8 پر دورد بھیجا ،خدا وند متعالی بہشت میں اسے میرے ساتھ جگہ دے گا ، لوگ پیغمبر اکرم6 کی زحمتوں کے اجرمیں فاطمہ8 پردورد بھیجتے تھے ،لیکن انسان جب تاریخ کے اس حصہ پر پہنچتا ہے توسزاوار ہے کہ گھنٹوں ا س پر گریہ کرے ، پیغمبر اکرم6 کا بیت منور، حضرت فاطمہ8 کا بیت ، اہل کا گھر ، لوگ ان گھروں کے بارے میں کتنی یادیں رکھتے تھے ، لیکن ابوبکر، عمر ،قنفذ اور بعض دوسرے لوگ حضرت علی 7 کے گھر پرہجوم لائے «إلي دار علي و فاطمة و جمع عمر الحطب علي دار فاطمة»عمر نے حضرت فاطمہ کے گھر کے دروازہ پر لکڑیاں جمع کیا ''و اخرق بابہا'' گھر کے دروازہ پر آگ لگا دی «ولمّا جاءت فاطمة خلف الباب» جب حضرت فاطمہ 8نے دیکھا کہ گھر کے دروازہ پر آگ لگا دی ہے تو آپ دروازہ کے نزدیک تشریف لائی«لِتَرُدَّ عمر و اصحابه، عَصَرَ عمر فاطمة خلف الباب» عمرکو معلوم ہوا کہ آپ دروازہ کے پیچھے ہے اسی وقت دروازہ پر زور لگایا، «حتي أسقطت جنينها و نبت مسمار الباب في صدرها و سقطت مريضةً حتي ماتت»اس وجہ سے آپ کا جنین سقط ہوا اور دروازہ کے کیل آپ کے سینہ میں پیوست ہوئے اسی وجہ سے آپ مریض ہوئی اور اسی بیماری میں دنیا سے چلی گئی۔
والسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
[1] . علل الشرايع: ج1 ص 180.
[2] . مجمع النورين: ص27.
[3] - صحيح بخاری: ج5 ، ص25 و ج8، ص3 کتاب الفرائض و صحيح مسلم: ج5 ، ص155.
[4] - تاريخ دمشق: ج51 ، ص300 و شرح نهج البلاغه: ج7، ص219 و فتح الباری: ج10، ص590 و تفسير قرطبی: ج 15، ص 162 و بحار الانوار:ج40، ص150 و مناقب آل ابی طالب: ج1، ص312.
[5] . الکافی: ج1، ص458.
[6] . بحار الأنوار: ج43، ص 40.
[7] . صحيح بخاري، ج 4، ص 219؛ بحار الأنوار: ج43، ص 54 .
[8] . الخلافة و الإمامة: ص 160.