حضرت آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی (دامت برکاتہ) کا پاکستان کے شیعیان سے اظہار ہمدردی اور پیام تسلیت

24 November 2024

06:37

۱,۹۸۴

خبر کا خلاصہ :
آخرین رویداد ها



بسم اللہ الرحمن الرحیم

زمان حاضر میں خداوند متعالی کی مشیت سے اسلام عزیز اور مکتب اہل بیت عصمت و طہارت( علیہم السلام )روز افزون گسترش پا رہا ہے ، آج دنیا والوں کے لئے معارف اسلام اور قرآن کریم کی حقائق آشکار ہو رہے ہیں اور یہ دین جو انسان کے فطرت کے عین مطابق ہے سب اسے قبول کر رہے ہیں ۔

اسلام اور بشریت کے دشمنان اپنے باطل گمان کے مطابق اس الہی نور کو خاموش کرنے کے لئے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے اور لڑانے کے درپے ہیں ،اسلام اور بشریت کے دشمنان اپنے باطل گمان کے مطابق اس الہی نور کو خاموش کرنے کے لئے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے اورلڑانے کے درپے ہیں،امریکانے  اسرائیل کے بعد اپنے دوسرے بچہ یعنی طالبان کومسلمانوں پر مسلط کیا ہے اوراسلامی ممالک خصوصاً پاکستان میں دہشتگردی اور وسیع پیمانہ پر قتل وغارت انہیں ظالموں کا شاخسانہ ہے ۔

حضرت آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی (دامت برکاتہ) کا پاکستان کے شیعیان سے اظہار ہمدردی اور پیام تسلیت

لیکن دشمن کان کھول کر سن لیں !کہ مکتب اہلبیت (ع) اور شیعہ ان قتل و غارت سے ختم ہونے والے نہیں ہیں ۔

دشمن جان لیں ! تم اپنے ان ننگین کاموں سے اپنے برے عزائم تک نہیں پہنچ سکیں گے ، بلکہ ان واقعات کی وجہ سے مسلمانوں او رشیعیان کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد مستحکم ہو گا ۔

ہم تہ دل سے تمام اسلامی ممالک خصوصاً پاکستان کے شہداء سے یہ عہد کرتے ہیں کہ اپنی پوری وجود سے مکتب اہلبیت (ع) کے دفاع کرتے رہیں گے۔

پاکستان کے عزیز عوام سے ہمدردی کا اعلان کرنے کے ساتھ ان سے یہ خواہش کرتا ہوں کہ ہمیشہ اپنے مقدسات کی پاسداری کرتے رہیں ۔

خداوند متعالی سے دعا ہے کہ ان آخری ایام میں پاکستان میں شہید ہونے والوں کو پیغمبر اکرم (ص) اور آل پیغمبر (ص)کے ساتھ محشور فرمائیں.(آمین)

إن تنصروا الله ينصرکم و يثبّت أقدامکم

والسلام عليکم ورحمة الله وبرکاته
محمد جواد فاضل لنکرانی
برچسب ها :