حضرت آیت اللہ فاضل لنکرانی (دامت برکاتہ) کا حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کو تبریک کا پیغام

27 December 2024

12:14

۴,۹۸۰

خبر کا خلاصہ :
آخرین رویداد ها


حضرت مستطاب حجۃ الاسلام والمسلمین آقای ڈاکٹرحسن روحانی (دامت برکاتہ)جمہوری اسلامی ایران کا نومنتخب صدر
سلام اور تحیت کے بعد

خداوندمتعال کا شکر گزارہوں کہ ایک دفعہ پھر ایران کے متعہد عوام نے انقلاب لایا جو شعور، آگاہی اور صحیح بصیرت کے ساتھ تھا اور ملک کے اندر اور باہر اس نظام مقدس کی استحکام اور اقتدار کے وسائل فراہم کیے۔

ایرانی قوم نے اس الیکشن میں واضح الفاظ میں یہ پیغام دیا ہے کہ اب ظاہری باتوں اورغیر قابل عمل نعروں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جائے گی اب سب حقیقت اسلام ناب محمدی(ص) اورامام خمینی(قدس سرہ) کے آرمانوں اور مقام معظم رہبری(دام ظلہ العالی) کے فرامین کے پیروکار اور تدبیر اور صحیح تفکر کے پیروکارہیں، ایران کے غیورعوام نے اس الیکشن میں ہرجگہ صرف اپنی بات کرنے اوراجتماعی عقل سے استفادہ نہ کرنے،خرافہ گرایی اور اسلام اور انقلاب کے غلط تفسیر سے اظہار برائت کیا ہے ۔

حضرت آیت اللہ فاضل لنکرانی (دامت برکاتہ) کا حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کو تبریک کا پیغام

آپ جو کہ حوزہ اور یونیورسٹی کے فرزندوں میں سے ہے صدر منتخب ہونے پر آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
امید ہے اس وسیع حمایت کے ساتھ جس میں دانشوراں بھی شامل ہیں خداوند متعالی پر توکل کرنے کے ساتھ سنجیدہ ، کارآمداور تجربہ کار افراد کے ساتھ نظام اسلامی کو تقویت پہنچائیں گے اور دشمنان اسلام اور انقلا ب کو نا امید کرے گا اور ہمارے اس غیور عوام کو جواو وقت بہت ہی مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں مدد پہنچائیں گے ان شاء اللہ بحق مولانا و ولینا حجۃ بن الحسن العسکری صاحب العصر و الزمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف

محمد جواد فاضل لنکراني

1392/3/27

حضرت آیت اللہ فاضل لنکرانی (دامت برکاتہ) کا حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کو تبریک کا پیغام

 

برچسب ها :