١٥ شعبان کی شب بیداری کے پروگرام میں شرکت کرنے والے مومنین کے نام حضرت آيت الله حاج شيخ محمدجواد فاضل لنکراني(دامت برکاته( کا پیغام

03 July 2024

21:48

۲,۳۱۴

خبر کا خلاصہ :
آخرین رویداد ها

بسم الله الرّحمن الرّحيم

وَ نُريدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذينَ اسْتُضْعِفُوا فِي اْلأَرْضِ وَ نَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَ نَجْعَلَهُمُ الْوارِثينَ
السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا بَقِيَّةَ اللهِ فِي أَرْضِهِ وَ حُجَّتَهُ عَلَى خَلْقِهِ وَ الْمُوَلَّى لِأَمْرِهِ وَ الْمُؤْتَمَنَ عَلَى سِرِّه‏

خدا اور فرشتوں کا سلام ہو روی زمین کے آخری حجت پر ، سلام ہو صاحب العصر و الزمان پر کہ خداوند متعال نے تمام امتوں کو ان کی ظہور کی بشارت دی ہے ، ایسی ہستی جن کے ظہور سے اسلام کامل طور پر تمام جہان والوں کے سامنے پیش ہوگا اور انسانی عقول اس زمان میں بہت ہی تیزی کے ساتھ علم اور تکامل کے راستوں کو طے کرے گا ۔

15 شعبان خاتم الاوصیاء کی ولادت کا دن ہے کہ یہ ایام اللہ میں سے ایک ہے ۔

اورروایات کے مطابق اس دن کی رات بھی بہت اہم راتوں میں سے ایک ہے ، شب قدر کے بعد کوئی اور رات اس رات کے برابری نہیں کر سکتا، ایک ایسی رات ہے کہ خداوند متعالی اپنے فضل و کرم کو بندوں پر نازل کرتا ہے ، ایک ایسی رات کہ جو خدا کی تقرب کے لئے ایک بہترین رات ہے ، ایک ایسی رات ہے کہ خداوند متعالی نے اپنی ذات کا قسم کھا کر کہا ہے کہ اس دن ہر درخواست کرنے والے کی دعا کو قبول کروں گا ، ایک ایسی رات جس میں رزق اور روزی تقسیم ہوتی ہے اور جس رات عمریں معین ہوتی ہیں ۔

اس رات کی شب بیداری  مستحب موکدہ میں سے ہے ، جبرئیل امین نے پیغمبر اکرم (ص) سے عرض کیا: «يَا مُحَمَّدُ مَنْ أَحْيَاهَا بِتَكْبِيرٍ وَ تَهْلِيلٍ وَ تَسْبِيحٍ وَ دُعَاءٍ وَ صَلَاةٍ وَ قِرَاءَةٍ وَ تَطَوُّعٍ وَ اسْتِغْفَارٍ كَانَتِ الْجَنَّةُ لَهُ مَنْزِلًا وَ مَقِيلًا وَ غَفَرَ اللهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَ مَا تَأَخَّر»؛''جو لوگ تکبیر ،تسبیح ، دعا اور استغفار میں مشغول ہوتے ہیں ان کی جگہ بہشت ہے ۔


١٥ شعبان کی شب بیداری کے پروگرام میں شرکت کرنے والے مومنین کے نام حضرت آيت الله حاج شيخ محمدجواد فاضل لنکراني(دامت برکاته( کا پیغام

متدین اورراہ سعادت و کمال کے راہ رو اس رات کی بیداری سے غافل نہ رہیں ، اس رات کی شب بیداری سے امام زمانہ کے ظہور کے مقدمات زیادہ سے زیادہ فراہم ہوگا ۔

قم اور دوسرے بعض شہروں میں اس رات کے شب بیداری کے پروگرام بنانے والے مسؤلین اوردوسرے خدمت گزار افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں یقیناً اس مہم سنت کے ترویج کرنے میں لوگوں کے دینی پہلو کو اجاگر کرنے میں بہت اہم اثرات ہیں انشاء اللہ ۔

محمد جواد فاضل لنکراني

1393/2/29

برچسب ها :