عید سعيد قربان مبارک
24 November 2024
09:09
۳,۱۴۱
خبر کا خلاصہ :
-
امام حسن عسکری (علیہ السلام) کی ولادت با سعادت مبارک باد۔
-
سید مقاومت؛ سید حسن نصرالله کی شہادت کی مناسبت سے حضرت آیت الله فاضل لنکرانی کا تسلیتی پیغام
-
اربعین سيد الشہداء حضرت امام حسین عليہ السلام کی مناسبت سے تسلیت عرض کرتے ہیں
-
یہ مخلص عالم دین خدمت اور جدوجہد کی علامت تھے اور اپنی پوری عمر کو مختلف ذمہ داریوں کو قبول کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت میں گزاری۔
-
بدعت اور انحرافات کی تشخیص ایک استاد کی ممتاز خصوصیت ہے
-
ولات با سعادت حضرت سید الشہداءامام حسین ، حضرت امام زین العابدین اور حضرت ابو الفضل العباس علیہم السلام مبارک باد
اللهُ أَكْبَرُ
اللهُ أَكْبَرُ لاإِلَهَ إِلااللهُ وَ اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ وَ لِلهِ
الْحَمْدُ اللهُ أَكْبَرُ عَلَى مَا هَدَانَا
اللهُ أَكْبَرُ عَلَى مَا رَزَقَنَا
مِنْ بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ وَ الْحَمْدُلِلهِ عَلَى مَا أَبْلانَا
عید قربان کے بارے میں حضرت آيت الله حاج شيخ محمد جواد فاضل لنکراني(دامت برکاته) کے کچھ بیانات
کوئی یہ نہ سوچے کہ عید قربان صرف ان حاجیوں سے مخصوص ہے جو منی میں ہیں اور اس کی آداب صرف انہی سے مخصوص ہے ۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ روایات اور دعا کی کتابوں میں ، عید کی رات اور دن کے بارے میں کچھ مستحبات ذکر ہے اور بہت زیادہ تاکید ہوئی ہے کہ اس رات کو شب بیداری کرے اور خدا سے راز و نیاز اور مناجات میں گزارے ۔
عید قربان کا دن بہت ہی مہم دن ہے ، خدا کی بندگی کا دن ہے ، ہمیں چاہئے کہ عیدقربان کے دن ضرور اپنی بندگی کے بارے میں تجدید نظر کریں اور اسے مضبوط کرے ،اپنے نفس کونیچے منازل پر اکتفاء ہونے نہ دیں ۔
عید قربان کے آداب صرف حج میں موجود افراد سے مخصوص نہیں ہے ، شب عید کی شب زندہ داری ، عید کے دن کے اعمال اور جو دعائیں منقول ہیں وہ سب مومنین کے لئے ہے ۔