شیخ نمر باقر النمر(قدس سرّه) کی شھادت کی مناسبت سے پیام تسلیت
05 December 2025
12:25
۲,۴۸۹
خبر کا خلاصہ :
-
"ٹرمپ جیسے احمق کو اس حقیقت کا شعور نہیں کہ اس اسلامی نظام کی قیادت، جو دینی مرجعیت پر قائم ہے، محض ایک ملک کی قیادت نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کی نمائندہ اور اس کے عقیدے و وقار کا ترجمان ہے۔"
-
آیت اللہ فاضل لنکرانی(دام عزہ) کی طرف سے سپاہ کے سرداروں ،ایٹمی سائنسدانوں اور بے گناہ عوام کی شہادت پر تعزیتی پیغام
-
8 شوال المکرم وہابیوں کے ہاتھوں بقیع میں آئمہ معصومین (ع) کے قبور مطہر کی تخریب تسلیت باد
-
جہان ہستی کے انوار
-
آج اسلام کا سب سے بڑا دشمن، اسرائیل ہے
-
آج اسلام کا سب سے بڑا دشمن، اسرائیل ہے
بسم الله الرّحمن الرّحیم
إنا لله و إنا إلیه راجعون
شهادت مظلومانه عالم مجاهد حجت الاسلام والمسلمین آقای شیخ نمر باقر النمر کا سعودی عرب کے آمریکائی حکومت کے ہاتھوں مظلومانہ طور پر شھادت سے تمام مسلمانوں ، شیعوں اور حوزہ ھای علمیہ کے شدید تاسف اور تاثر کا سبب ہوا ہے ۔

یہ عالم دین دینی ، اسلامی اور قرآنی تعلیمات کے مطابق ظلم ، بے عدالتی اور آل سعود کے جنایات کے مقابل میں کھڑے ہو گیا اور سختیاں ، شکنجہ اور جیل کی صعوبتیں جھیل کر بالآخر اپنی آروز جو کہ خدا کے راہ میں شہادت تھا پر فائز ہو گیا۔
آل سعود کے ستمگر اور وحشی حکومت جان لیں کہ اس بزرگ شہید کے خون سے ایسے مجاہدین پیدا ہو جائيں گے کہ ہمیشہ کے لئے ان کی زندگی ختم ہو جائے گی ۔
یہاں پر جس چیز پر بہت زیادہ افسوس ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ درباری اور وہابی علماء جن کی وجود ہی ہتک دین ہو اور حرمین شریفین کو غبار آلود کرتے ہیں ان کے ذریعہ اس برے نظام کی تائید ہوتی ہے ۔
عالم اسلام خصوصا حجاز ، مصر اور دوسرے اسلامی ممالک کے بزرگ علماء کو چاہئے کہ اس وحشیانہ کام پر خاموشی اختیار نہ کرے ۔
میں حجاز کے شیعوں کو اس عظیم مصیبت پر تسلیت اور تبریک عرض کرتا ہوں اور آپ سب جان لیں کہ یہ شہادت حجاز کے شیعوں اور علماء کے لئے ایک عظیم افتحار اور برگ زرین ہے ۔
خداوند متعال سے اسلام و مسلمین کی عزت اور عظمت کا طلبگار ہوں۔