حضرت آيت الله فاضل لنکراني(دامت برکاته) کا حضرت آیت اللہ واعظ طبسی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

26 December 2024

20:12

۲,۲۸۹

خبر کا خلاصہ :
حضرت آیت اللہ العظمی آقای حاج شیخ محمد فاضل لنکرانی (قدس سرہ) مرحوم کے تدبیر ، تقوا اور نفس کی پاکیزہ گی کو ہمیشہ اچھے الفاظ سے یاد فرماتے تھے ۔
آخرین رویداد ها

بسم الله الرّحمن الرّحیم
إنا لله و إنا إلیه راجعون

 

عالم ربانی و مجاهد ، حضرت آیت‌الله آقای شیخ عباس واعظ طبسی(قدس سره الشریف) کی رحلت کی خبر سن کر بہت ہی افسوس اور رنج و غم ہوا ۔

یہ بزرگ عالم دین بلند ہمت ، گہرا سوچ اور محکم ارادہ  کے مالک تھے ، اور انقلاب اسلامی کے قوی ترین افراد میں سے تھے انہوں نے  آستان مقدس حضرت علی بن موسی الرضاعلیہ السلام کے لئے اپنے بے نظیر اور بے لوث خدمات کو یادگار چھوڑ ا ہے ۔

میں یہ بات کبھی بھی نہیں بھولوں گا  کہ حضرت آیت اللہ العظمی آقای حاج شیخ محمد فاضل لنکرانی (قدس سرہ)  مرحوم کے تدبیر ، تقوا اور نفس کی پاکیزہ گی کو ہمیشہ اچھے الفاظ سے یاد  فرماتے تھے ۔


حضرت آيت الله فاضل لنکراني(دامت برکاته) کا حضرت آیت اللہ واعظ طبسی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

ہم یہ بات بتا سکتے ہیں کہ آستان قدس رضوی کی تاریخ میں ان جیسا کوئی متولی اور خدمتگزار کبھی نہیں آیا ہے ۔

امام خمینی (قدس سرہ)، رہبر معظم اور مراجع عظام اور علماء اعلام کے احترام و اکرام ان کے اچھے سجایا اور اخلاقی کردار کا ثبوت ہے ۔

میں اس عظیم شخصیت کی رحلت پر حضرت ولی عصر(عجل الله تعالی فرجه الشریف) اور تمام شیعیان اور ایران کے انقلابی قوم ، بالخصوص صوبہ خراسان کے بیدار اور متدین لوگوں اور حوزہ علمیہ مشہد اور آپ کے پسماندگان اور فرزندوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں  اور خداوند متعال سے مرحوم کے لئے صالحین کی بہترین پاداش اوراجر و ثواب  اور پسماندگان کے لئے صبر اور اجر  کاطالب ہوں۔


محمدجواد فاضل لنکرانی
16 /12/ 1394

 

 

برچسب ها :