حضرت آيت الله حاج شيخ محمدجوادفاضل لنکراني(دامت برکاته) کاحجت الاسلام و المسلمین آقاي شیخ علی مدبّرنجفي(قدّس سرّه الشّريف) کے انتقال پرتعزیتی پیغام
27 December 2024
13:12
۲,۳۷۴
خبر کا خلاصہ :
-
پاراچنار پاکستان کے ہولناک دہشتگردی کی مذمت میں حضرت آیت اللہ حاج شیخ محمد جواد فاضل لنکرانی کا بیان
-
امام حسن عسکری (علیہ السلام) کی ولادت با سعادت مبارک باد۔
-
سید مقاومت؛ سید حسن نصرالله کی شہادت کی مناسبت سے حضرت آیت الله فاضل لنکرانی کا تسلیتی پیغام
-
اربعین سيد الشہداء حضرت امام حسین عليہ السلام کی مناسبت سے تسلیت عرض کرتے ہیں
-
یہ مخلص عالم دین خدمت اور جدوجہد کی علامت تھے اور اپنی پوری عمر کو مختلف ذمہ داریوں کو قبول کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت میں گزاری۔
-
بدعت اور انحرافات کی تشخیص ایک استاد کی ممتاز خصوصیت ہے
إنا لله و إنا إليه راجعون
عالم ربانی ،روحانی گرانقدر حضرت مستطاب حجة الاسلام و المسلمین آقائے الحاج مرحوم شیخ علی مدبّرنجفي (قدّس سرّه الشّريف) کے انتقال کی خبرمیں نے بڑے رنج و ملال کے ساتھ سنی۔
آپ پاکستان کے ان برجستہ اورممتازعلماء میں سے ایک تھے جنهوں نے پاکستان کے حوزات علمیہ ،علماء کرام اورعوام کی بے لوث خدمات کی ہیں ، انھوں نے بطور یادگار بہترین آثار چھوڑے ہیں۔
ہم اس حادثہ فاجعہ اور غمناک واقعہ پر امام زمانہ (عج) حوزہ علمیہ اورروحانیت پاکستان اور تمام شیفتگان اور خاص طور پر آپ کے فرزندوں اور رشتہ داروں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اورخداوند عالم سے ان کے درجات کی بلندی اور شہدا و صالحین کے زمرہ میں شامل کرنے کی التجا کرتے ہیں۔ (آمین)
محمد جواد فاضل لنکرانی