امام محمد باقر علیہ السلام کی روز شہادت پر تسلیت و تعزیت
27 December 2024
12:47
۴,۱۸۳
خبر کا خلاصہ :
-
پاراچنار پاکستان کے ہولناک دہشتگردی کی مذمت میں حضرت آیت اللہ حاج شیخ محمد جواد فاضل لنکرانی کا بیان
-
امام حسن عسکری (علیہ السلام) کی ولادت با سعادت مبارک باد۔
-
سید مقاومت؛ سید حسن نصرالله کی شہادت کی مناسبت سے حضرت آیت الله فاضل لنکرانی کا تسلیتی پیغام
-
اربعین سيد الشہداء حضرت امام حسین عليہ السلام کی مناسبت سے تسلیت عرض کرتے ہیں
-
یہ مخلص عالم دین خدمت اور جدوجہد کی علامت تھے اور اپنی پوری عمر کو مختلف ذمہ داریوں کو قبول کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت میں گزاری۔
-
بدعت اور انحرافات کی تشخیص ایک استاد کی ممتاز خصوصیت ہے
يَا
اَبا جَعْفَرٍ يا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِي اَيُّهَا الْباقِرُ يَا بْنَ رَسُولِ اللهِ
يا حُجَّةَ اللهِ عَلى خَلْقِهِ يا
سَيِّدَنا وَمَوْلينا
اِنّا تَوَجَّهْنا وَاسْتَشْفَعْنا
وَتَوَسَّلْنا بِكَ اِلَى اللهِ وَقَدَّمْناكَ بَيْنَ يَدَىْ حاجاتِنا
يا وَجيهاً عِنْدَ اللهِ اِشْفَعْ
لَنا عِنْدَ اللهِ
آسمان امامت و ولایت کی پنجمین اختر تابناک ،یادگار کربلا حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت پرامام زمان (ع) اورآپ تمام شیعیان کی خدمت میں تسلیت اور تعزیت عرض کرتے ہیں ۔
اسی مناسبت سے آپ(ع) کے چند گہربار کلمات پیش خدمت ہے :
1.قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام: ”ان اکمل المومنین ایمانا احسنھم خلقا[1].
” مومنین میں کامل ترین ایمان اسکا ھے جس کا اخلاق بھتر ھے“۔
2. قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام: ” ان لکل شئی قفلا و قفل الایمان الرفق[2] “
” ھر شئی کے لئے ایک قفل ھے اور ایمان کا قفل نرمی ھے “۔
3. قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام: ” صلة الارحام تحسن الخلق ، و تسمح الکف ، و تطیب النفس ، و تزید فی الرزق و تنسئی الاجل[3].
” صلهٴ رحم انسان کے حسین اور ھاتھوں کے کشادہ ، روح کے پاکیزہ ھونے، روزی میں اضافہ اورموت میں تاخیر کا سبب ھے “ ۔
4. قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام: ”اعجل الخیر ثوابا صلة الرحم “[4]
” صلہ رحم ایک ایسی چیز ھے جسکا ثواب انجام دینے والے تک تمام اعمال خیر سے پھلے پھونچتا ھے “ ۔
5- قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام: ” ان ھذا الغضب جمرة من الشیطان توقد فی قلب ا بن آدم “[5]
” غیض و غضب آگ کا ایک شعلہ ھے جو شیطان کی طرف سے انسان کے دل میں بھڑکتا ھے “ ۔
6- قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام :: ” ثلاث قاصمات الظھر : رجل استکثر عملہ و نسئی ذنوبہ و اعجب براٴ یہ “[6]
” تین چیزیں انسان کی کمر توڑ دیتی ھیں: ایک وہ آدمی جو اپنے عمل خیر کو زیادہ شمار کرے ، دوسرا وہ آدمی جو اپنے گناھوں کو بھول جائے تیسرا وہ شخص جو استبداد رائے رکھتا ھے “ ۔
7-قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام:” ان اصحاب جدی الحسین لم یجد وا الم مس الحد ید “[7]
” ھمارے جدّ امام حسین (ع) کے جاں نثار اصحاب نے دشمنوں کی شمشیرو نیزہ کے نیچے بھی درد کا احساس نھیں کیا تھا “ ۔