اپنا سوال پوچھیں

24 December 2024 ٹائم 20:32

میں ایک جوان لڑکی ہوں، چند سال پہلے معلوم ہوا کہ گویا ہمارے رشتہ داروں میں سے کسی نے ہمارے گھر والوں اور میرے لئے کوئی دعا پڑھ لی ہے کہ کوئی بھی میرے منگنی کے لئے نہ آئے اور اگر کوئی آبھی جائے اور شادی ہو جائے تو طلاق ہو کر ہم ایک دوسرے سے جدا ہو جائے ۔ اور ابھی تک اسی طرح ہی ہوا ہے کہ کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے صرف دور دور سے باتیں ہوتی ہیں اور کوئی بھی اس بارے میں قطعی طور پر بات نہیں کرتے ہیں ، اسی طرح اس دعا کی وجہ سے شاید ہوا ہو ہماری زندگی میں کچھ مشکلات بھی پیدا ہوئے ہیں ۔ میں اپنی ماں اور بہت سارے دوسرے لوگوں کے بر خلاف دعا پڑھنے پر کوئی اعتقاد نہیں رکھتا ہوں ، میرا عقیدہ یہ ہے کہ جب تک خدا کوئی ارادہ نہ کرے کوئی بھی چیز واقع نہیں ہو سکتی ، ان سب کے باوجود آپ کے نظر میں ، میں کیا دعا کو باطل کرنے کے لئے کچھ اقدام کروں یا نہیں ؟

پاسخ :

اگرچہ سحر اور جادو کچھ حد تک واقعیت رکھتا ہے لیکن ہر کام کو اور شادی کے اسباب مہیا نہ ہونے کو سحر اور دعا سے نسبت دینا صحیح نہیں ہے ، بلکہ ممکن ہے کچھ دوسرے اسباب جیسے خداوند متعالی کا امتحان اور آزمايش ہو ، یا خود انسان کے بعض رفتار ، کردار اور گفتار کی وجہ سے بھی ہو یا اس میں کچھ اور مصلحت اور حکمت پوشیدہ ہو۔

لیکن اس کے باوجود بھی اگر سحر اور جادو سے ڈرتی ہو تو زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کریں ، خصوصا آیت الکرسی اور چہار قل یعنی :«قل هو الله أحد..»، « قل أعوذ برب الناس..»، « قل أعوذ برب الفلق..» و « قل یا أیها الکافرون » کو پڑھيں اور مفاتیح الجنان میں سحر اور جادو کے باطل  کرنے کےلئے نقل ہیں انہیں پڑھ لیں ۔

اورخدا آپ کے  شادی کے زمینہ فراہم  کرے اور مناسب منگیتر آجائے ، چند جمعہ نماز حضرت زہرا (سلام الله علیها ) کو اسی نیت سے پڑھ لیں اور زیادہ دعا کریں اور قرآن کی زیادہ تلاوت کیا کرے ، ان شاء اللہ شادی کا زمینہ فراہم ہو گا ۔

اسی طرح اس عمل کو بھی بجا لائیں کہ کسی بزرگ نے تعلیم فرمایا ہے ۔

نمازوں ، خصوصا نماز صبح کو اول وقت میں پڑھ لیا کریں ، نماز صبح کے بعد ہاتھوں کو سینہ پر رکھیں اور ستر مرتبہ «يا فتّاح» پڑھ لیں ، اس کے بعد 110 مرتبہ صلوات پڑھيں ، اور جب بھی فکری لحاظ سے مشکل پیش آئے «لا حول و لا قوّة الّا بالله» کو زیادہ پڑھا کریں ، اور اس کو چالیس دن تک انجام دیتے رہیں ، ان شاء آپ کا مشکل حل ہو جائے گا ۔

کلمات کلیدی :

سحر و جادو دفع سحر و جادو سحر اور جادو کے اثرات کو ختم کرنا شادی کے لئے موثر دعائيں

۵,۶۸۲