بسمہ تعالی
السلام علیکم
امام سجاد علیہ السلام کے بارے میں یہ تعبیر کہ آپ خون کے آنسو روتے تھے اگر ایسی
کوئی روایت ہو ہم نے اسے نہیں دیکھا ہے لیکن کسی نے ایسی روایت کو دیکھا ہو تو یہ
کنایہ ہے کہ آپ بہت زیادہ روتے تھے اور ہمیشہ مصیبت میں ہوتے تھے اس کا معنی یہ
نہیں ہے کہ آپ خون کے آنسو ہی روتے تھے ۔
بعض تاریخی نقل کے مطابق امام سجاد علیہ السلام واقعہ کربلا کے بعدچالیس سال تک
روتے رہے درحقیقت امام سجاد علیہ السلام جب تک زندہ تھے کسی نہ کسی بہانہ سے لوگوں
کے درمیان کربلا کے شہداء کے لئے گریہ کرتے تھے اور کربلا اور شہداء کربلا کو یاد
کرتے تھے ،اگر کسی قصابی کے پاس سے گزر ہوتا تو گریہ کرتے اور فرماتے کہ تم پانی
دے کر حیوان کو ذبح کرتے ہو لیکن میرے باپ اور ان کے اصحاب و انصار کو تشنہ لب
کربلا میں شہید کیا ،اگر سرسبز وشادات پھول کو دیکھتے تو گریہ کرتے اور فرماتے کہ
اگر ان پھولوں کو پانی نہ دے تو یہ سکڑ جائیں گے لیکن حسینی پھولوں کو کربلا میں
پانی نہیں دے ،خلاصہ کلام یہ ہے کہ امام سجاد علیہ السلام کسی نہ کسی بہانہ سے
شہداء کربلا کو یاد کرتے تھے اور اس طرح ہی امام حسین علیہ السلام کے اہداف کو
زندہ رکھنا چاہتے تھے ۔
امام سجادعلیہ السلام کا خون کےآنسو رونا
14 December 2024 ٹائم 19:53
کیا کسی صحیح حدیث یا روایت سے ثابت ہے کہ امام سجادعلیہ السلام غم حسین علیہ السلام میں آنسو کی بجائے خون روتے رہے ہیں؟
پاسخ :
بسمہ تعالی
السلام علیکم
امام سجاد علیہ السلام کے بارے میں یہ تعبیر کہ آپ خون کے آنسو روتے تھے اگر ایسی کوئی روایت ہو ہم نے اسے نہیں دیکھا ہے لیکن کسی نے ایسی روایت کو دیکھا ہو تو یہ کنایہ ہے کہ آپ بہت زیادہ روتے تھے اور ہمیشہ مصیبت میں ہوتے تھے اس کا معنی یہ نہیں ہے کہ آپ خون کے آنسو ہی روتے تھے ۔
بعض تاریخی نقل کے مطابق امام سجاد علیہ السلام واقعہ کربلا کے بعدچالیس سال تک روتے رہے درحقیقت امام سجاد علیہ السلام جب تک زندہ تھے کسی نہ کسی بہانہ سے لوگوں کے درمیان کربلا کے شہداء کے لئے گریہ کرتے تھے اور کربلا اور شہداء کربلا کو یاد کرتے تھے ،اگر کسی قصابی کے پاس سے گزر ہوتا تو گریہ کرتے اور فرماتے کہ تم پانی دے کر حیوان کو ذبح کرتے ہو لیکن میرے باپ اور ان کے اصحاب و انصار کو تشنہ لب کربلا میں شہید کیا ،اگر سرسبز وشادات پھول کو دیکھتے تو گریہ کرتے اور فرماتے کہ اگر ان پھولوں کو پانی نہ دے تو یہ سکڑ جائیں گے لیکن حسینی پھولوں کو کربلا میں پانی نہیں دے ،خلاصہ کلام یہ ہے کہ امام سجاد علیہ السلام کسی نہ کسی بہانہ سے شہداء کربلا کو یاد کرتے تھے اور اس طرح ہی امام حسین علیہ السلام کے اہداف کو زندہ رکھنا چاہتے تھے ۔
کلمات کلیدی :
۴,۳۹۵